کراچی میں بارش،وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ

سندھ میں بارشیں،وزیراعلیٰ سندھ متحرک،اقدامات کی ہدایات
0
75
karachi rain

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی بھی موجود ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےسجاول پل پر دریا کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ سندھ نے دریا پر پانی کا بہاؤ معائنہ کیا ،وزیر اعلی سندھ کو پل پر موسلا دھار بارش میں پانی کی گز پر بریفنگ دی گئی،بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ بھارت اور بنگلا دیش سے بننے والا سسٹم 2 دن سے سندھ میں برس رہا ہے جس کے سبب سب سے زیادہ بارش تھرپارکر میں ہوئی،کل سے تھرپارکر، سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد کے اضلاع میں زیادہ خطرات ہیں جب کہ دریا کے دوسری طرف اضلاع کیرتھر رینج، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور جامشورو میں بھی خطرہ ہے، کراچی شہر میں بھی خطرہ ہے، اس سلسلے میں میٹنگ کرتا رہا ہوں، ہر ضلع میں اپنے کابینہ کے لوگ فوکل پرسن مقرر کیے ہیں، دریائے سندھ میں بہاؤ تیز ہے،کراچی سے دیکھتا آرہا ہوں ہر جگہ صورتحال مینج اور انڈر کنٹرول ہے تاہم بدین میں کچھ شکایت ہے جسے حل کریں گے۔

شہر قائد کراچی میں بارش جاری ہے، بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے،گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں، نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے، ادارے متحرک ہیں،کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، چھت گرنے سے 73 سالہ عرض محمد اور 67 سالہ خاتون آغا گل جاں بحق ہو گئے،پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں میاں بیوی تھے، حادثے میں ان کی بیٹی شکریہ خانم زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب بدین میں صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت شہر میں جاری بارشوں پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبائی وزیر نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،صوبائی وزیر نے نشیبی علاقوں اور سڑکوں سے بارش کے پانی کو بر وقت صاف کرنے کا حکم دیا ،صوبائی وزیر نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کرنے کے احکامات دیے

علاوہ ازیں میرپورخاص میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و رین ایمرجنسی فوکل پرسن ضلع میرپورخاص میر طارق ٹالپر کی صدارت میں کمشنر کمیٹی ہال میرپورخاص میں رین ایمرجنسی کے متعلق اجلاس ہوا،صوبائی وزیر سماجی بہبود میر طارق ٹالپر کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں سمیت نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے بہتر حکمت عملی بنا کر کام کیا جائے اور تمام اداروں کو الرٹ رکھا جائے . میرپورخاص سمیت ڈگری ، ٹنڈو جان محمد جھڈو ، نوکوٹ ، کوٹ غلام محمد ، سندھڑی ، حسین بخش مری سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ٹاؤن کمیٹی اپنا فعال کردار ادا کریں .

دوسری جانب سندھ بھر میں بارشوں کی صورتِ حال کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر دے دیا گیا ہے،محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا ہے اور کہا کہ بارشوں میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو ہوگا،ڈپٹی کمشنر محکمۂ تعلیم سے مشاورت کے بعد اپنے ضلع میں چھٹی کرنے کا مجاز ہو گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر فوکل پرسن ٹنڈو الہ یار سرفراز راجپر نے دیگر حکام کے ہمراہ نصیر کینال کا دورہ کیا،فوکل پرسن سرفراز راجپر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ جلد از جلد علاقے میں موجود بارش کے پانی کو نکالا جائے اور آکسیڈیشن پانڈس جیسی مشینوں کے ذریعے بارش کے گندے پانی کو فلٹر کیا جائے۔

فوکل پرسن رین ایمرجنسی اور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے نجی نیوز چینل پر چلنے والی خبر کا نوٹس لے لیا،فوکل پرسن سید ذوالفقار علی شاہ شہر پیر علی شاہ کوٹ، بدین پہنچے،ترجمان سندھ حکومت عبدالواحد ہالیپوٹو، چیئرمین میونسپل کمیٹی پیر صالح بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے،صوبائی وزیر نے متاثرہ دیوار فوری بنانے اور پانی کی نکاسی کا کام تیز کرنے کی ہدایات دیں ،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ بدین شہر میں موجود ہیں، شہر کی صورتحال کنٹرول میں ہے،

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کا مرکز سندھ میں داخل ہو چکا ہے

Leave a reply