وزیراعلیٰ سندھ کو خبریں پڑھنے پر لگا دیا گیا، مراد سعید کا دعویٰ

0
40

وزیراعلیٰ سندھ کو خبریں پڑھنے پر لگا دیا گیا، مراد سعید کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا ہے کہ فرزند زرداری کی پریس کانفرنس کسی اور کے نہیں خود پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے،

مراد سعید کا کہنا تھا کہ سیاسی جملہ بازی اور اپنی ناکامیوں کو وفاق کے سر تھوپنے کی ناکام کوشش کے علاوہ فرزند زرداری کے بس میں کچھ نہیں،وفاق کے مکمل تعاون کے باوجود آج فرزند زرداری کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں،کوئی فرزند زرداری کو بتائے صحت صوبائی معاملہ ہے جسے سنبھالنے میں انکی صوبائی حکومت شرمناک حد تک ناکام ہے، اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی سے ملنے والے پیسے اچھے لگتے ہیں تاکہ ڈاکے ڈالے جاسکیں،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ جعلی کھاتوں میں پیسے ڈالنے اور جعلی کمپنیوں میں ہیر پھیر کے ماہر جبکہ عوام کی فلاح کا معاملہ ہو تو وفاق کی جانب منہ اٹھا لیتے ہیں، پورے سندھ میں لاک ڈاؤن کے نام پر مزدوتوں کی شرمناک ناکہ بندی کے علاوہ زرداری کے بیٹے اور جماعت نے کیا ہی کیا ہے، وفاق اور دیگر تین صوبوں کی حکومتیں کرونا سے عوام کو بچانے جبکہ سندھ کے وزیراعلیٰ زرداری اور ابن زرداری کی ناجائز دولت بچانے میں مصروف ہیں،روز اول سے سندھ کے وزیراعلیٰ کو سپاسنامے اور خبرنامے پڑھنے پر لگایا گیا اور سند کے عوام کو وباء کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،

وزیراعظم کچھ نہیں "کرتے”، ہماری "ضرویات”پوری کی جائیں، بلاول

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ رقوم کی تقسیم سے طبی سامان کی ترسیل تک سارے کارنامے عمران خان اور وفاقی حکومت کریں اور یہ اور انکا وزیراعلیٰ کرپشن اور کرپٹ کرداروں کو بچائیں، عمران خان نے 1 کروڑ 20 لاکھ غریبوں کو نہایت شفاف طریقے سے 12 ہزار فی خاندان کے حساب سے بانٹے، آپ نے جو راشن بانٹنے کا دعویٰ کیا وہ روئے زمین پر کسی کو دکھائی نہ دیا، تقریروں اور بے سود جملوں سے کردار و عمل کی سیاہی چھپانا ممکن نہیں، فرزند زرداری کی جماعت نے نہایت سنگین حالات میں سندھ کے عوام سے بدتری دغا کیا، جواب طلبی کیلئے تیار رہیں

بلاول نے مایوس کیا،بالکل "فارغ” ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

Leave a reply