تاجکستان کے سوشل میڈیا اسٹار اور بھارتی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 21 سالہ عبدو روزوق کو مبینہ طور پر چوری کے الزام میں سیکیورٹی فورسز نے دبئی ائیرپورٹ سے حراست میں لیا تاجکستان کے پستہ قد گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار کو مونٹی نیگرو سے دبئی ایئرپورٹ پہنچے تھے جب انھیں حراست میں لے لیا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر گزشتہ روز رہا کر دیا گیا تاہم ان کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ان معلومات کی سرکاری ذرائع سے آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی –

اس حوالے سے عبدو رزوق کی ٹیم اور دبئی حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا نہ ہی تاجکستان کی حکومت نے کوئی ردعمل دیا ہے عبدو روزوق کی ٹیم کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا لیکن ہمیں معلوم ہوا ہے کہ گرفتاری چوری کے الزام میں ہوئی ہے۔

5 اگست کوئی ڈیڈ لائن نہیں بلکہ وہ دن تحریک کے عروج کا ہوگا،علی امین

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ عبدو روزِق نے چند گھنٹوں بعد انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ 12 جولائی کو دبئی کے حیات ریجنسی دبئی کریک ہائٹس ہوٹل میں منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل انفلوئنسرز ایوارڈز (آئی آئی آئی اے) میں ایوارڈ وصول کرتے نظر آرہے ہیں، تاہم ویڈیو میں گرفتاری یا حراست کا
کوئی ذکر نہیں کیا گیا –

دبئی میڈیا آفس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا جبکہ دبئی پولیس کی جانب سے اتوار کی دوپہر تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا تھا۔

ہارمون کی کمی کے باعث عبدو روزِق کا قد محض 3 فٹ سے کچھ زیادہ ہے، وہ خلیجی خطے کی نمایاں ترین نوجوان عوامی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں،وہ یو اے ای گولڈن ویزا کے حامل ہیں اور کئی برسوں سے دبئی میں مقیم ہیں، انہوں نے موسیقی، وائرل ویڈیوز، اور رئیلٹی شوز بگ باس 16 میں شرکت سے شہرت حاصل کی۔

علی امین گنڈاپور خود تین میں ہیں نہ تیرہ میں،ووٹ سے نہیں بلکہ نوٹ سے جتوایا گیا، حافظ حمد اللہ

سال 2024 میں انہوں نے دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں اپنا پہلا باکسنگ میچ لڑا اور برطانیہ میں اپنے ریستوران حبیبی کا آغاز کیا، اسی سال انہیں بھارت میں ایک منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا، اگرچہ انہیں ملزم نامزد نہیں کیا گیا۔

Shares: