سندھ پولیس کی چینی، گندم سمیت دیگر چیزوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار

فیسکو کا بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینےکا فیصلہ
0
34

کراچی: سندھ پولیس نے صوبے سے چینی، گندم اور کھاد سمیت دیگر چیزوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

باغی ٹی وی: آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف، صوبےکے زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیزکو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہےکہ ایس ایس پیز، انتظامیہ اورکسٹم حکام مشترکہ ناکے لگائیں گے۔

آئی جی سندھ نے اپنے مراسلے میں کہا کہ اسمگلنگ روکنےکے لیے سندھ حکومت کے متعلقہ محکموں کوبھی ساتھ رکھاجائے، بلوچستان سے سندھ آنے والے راستوں کی نگرانی کی جائے، کسٹم حکام کو کریک ڈاؤن کے لیے پولیس ٹیمیں دی جائیں، اسمگل سامان کسٹم اور دیگر متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے، کارروائیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی آپریشن روم کو دی جائیں۔

رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

دوسری جانب فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینےکا فیصلہ کیا ہے فیسکو کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کے مطابق بورڈ نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کی منظوری دے دی ہے،بجلی چوری کی اطلاع دینے والے شہری کو ریکوری کی رقم کا ایک فیصد انعام دیا جائے گا جب کہ بجلی چوروں کےخلاف کارروائی کرنے والی فیسکو ٹیموں کو بھی انعام ملے گا بجلی چوروں کی اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔

بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے،سیکرٹری خارجہ

Leave a reply