امریکا کے فورٹ مورگن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے فضا میں پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تصادم اُس وقت ہوا جب دونوں طیارے رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے۔فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق دونوں طیاروں میں دو، دو افراد سوار تھے۔ حادثے میں ابتدائی طور پر ایک شخص ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوئے، تاہم اسپتال پہنچنے کے بعد ایک زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک اور زخمی کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مقامی میڈیا کی ویڈیوز میں ایک طیارہ رن وے کے قریب مکمل طور پر تباہ دکھائی دیا، جہاں سیاہ راکھ اور تیل کے نشانات واضح تھے۔عینی شاہدین کے مطابق تصادم کے بعد آسمان پر کالا دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوئے، جس پر فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا۔
عمان کا سرمایہ کاروں کے لیے 10 سالہ گولڈن رہائشی پروگرام کا اعلان
عمان کا سرمایہ کاروں کے لیے 10 سالہ گولڈن رہائشی پروگرام کا اعلان
افغانستان زلزلہ،زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
ٹک ٹاک نے وائس نوٹس اور میڈیا شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا