حکومت پنک نمک کے جی آئی ٹیگ رجسٹریشن کی کوششیں تیز کرے، اسماعیل ستار

0
75
khipicsa

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے چیئرمین اسماعیل ستار نے باسمتی چاول کی طرح پنک نمک کو جیوگرافیکل انڈیکشن(جی آئی) ٹیگ پروکٹ کے طور پر انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ذریعے رجسٹرڈ کروانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے اور ساتھ ہی منرلز ٹو کیمیکلز ویلیو ایڈیشن کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روایتی آئٹمز کے بجائے دیگر برآمدی شعبوں پر بھی توجہ دینا ہوگی تاکہ برآمدات کو فروغ حاصل ہو۔ ان خیالات کا اظہات انہوں نے ایس ایم اے پی کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او زبیر موتی والا، سیکرٹری مائنز سندھ خالد چاچڑ، چیئرمین پی اے بی ایف پی سی سی آئی یونس ڈھاگا، سی ای او اسماعیل انڈسٹریز مقصود اسماعیل، پروگرام منیجر یو ایس آئی سندھ بلوچستان ڈاکٹر فاطمہ خان، جنرل منیجر پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اصغر کریم، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی سلیمان چاؤلہ،سینئر نائب صدرایس ایم اے پی یعقوب پراچہ، سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ کے علاوہ ممبران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

اسماعیل ستار کا کہنا تھا کہ پنک نمک جی آئی ٹیگ کے لیے 50 کمپنیوں نے درخواست دی ہے جس پر پی ایم ڈی سی کی جانب سے غور کیا جا رہاہے۔پاکستان میں 92 منرلز ہیں مگر سوائے جپسم کے منرلز ٹو کیمیکلز پر کام نہیں ہوا مگر ہم نے اس حوالے سے ریسرچ ورک کا آغاز کردیا ہے اس مقصد کے تحت بلوچستان میں ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کا ارادہ ہے جس کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یونس ڈھاگا حب میں کیلشیئم فلورائیڈ کو یونٹ لگا رہے ہیں امید ہے کہ اگلے 5سالوں میں یہ نمبر ون ایکسپورٹ آئٹم بن جائے گا۔

ٹڈاپ کے سی ای او زبیر موتی والا نے بلوچستان میں ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام اور پنک نمک کے جی آئی ٹیگ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پنک نمک شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع ہوجود ہیں۔ انہوں نے اسماعیل ستار اور یونس ڈھاگا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منرلزٹو کیمیکلز پر حکومت کو توجہ دے اور ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

چیئرمین پی اے بی ایف پی سی سی آئی یونس ڈھاگا نے کہا کہ برآمدات کو چند شعبوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے خاص طور پر منرلز اور زرعی شعبے توجہ طلب ہیں۔ ہم منرلز ٹو کیمیکلز پر کام کررہے ہیں جس میں ویلیو ایڈیشن کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اس وقت کروم 200 ڈالر فی ٹن پر ایکسپورٹ ہورہاہے جو ویلیو ایڈیشن کے بعد 400 ڈالر تک جا سکتا ہے جبکہ فیرو کروم کی ویلیو 1400ڈالر تک ہے۔

سیکرٹری مائنز سندھ خالد چاچڑ کا کہنا تھا کہ سندھ میں نمک کے 86 پرمٹ جاری کیے ہیں جبکہ 39 ہزار ایکٹر کی لیز دی گئی ہے اس کے علاوہ نمک نکالنے والے مزدوروں کی تربیت کا بھی اہتمام کررہے ہیں۔پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر اصغر کریم نے بتایا کہ پنک نمک کو رجسٹر کررہے ہیں جس کے بعد اس شعبے سے وابستہ تاجر لوگو استعمال کرسکیں گے

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

Leave a reply