سند ھ میں دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد،پنجاب میں چھوٹ

کراچی: دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
آئی جی سندھ آفس کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔
حکم نامہ کے مطابق وہ اہلکارموبائل فون استعمال نہیں کریں گے جو فیلڈ سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال پر اہلکارکے خلاف کارروائی ہوگی۔دوسری طرف پنجاب میں سیکیورٹی پر مامور اہلکار کھلے عام سمارٹ موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں.ان موبائل کے استعمال کی وجہ سے سیکیورٹی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ،کسی بھی وقت پولیس اہلکاروں کے موبائل فون کے استعمال سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے کیونکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی توجہ موبائل فون کی طرف زیادہ ہوتی ،اس لئے آئی جی پنجاب کو بھی سندھ کی طرح دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد ہونی چاہئے.

Leave a reply