سموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

0
52

سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کی زیرصدارت سموگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں انسداد سموگ کے حوالے سخت حکمت عملی اپنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معزز ہائیکورٹ کے انسداد سموگ احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے،سموگ کے خاتمے کے لیے کاروائیوں پر زیرو ٹالرنس ہو گی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری انڈسٹری، سیکرٹری ماحولیات، ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فیصل فرید سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔سموگ ورکنگ گروپ میں شامل محکمہ جات کے افسران نے اجلاس کو سموگ کے خاتمے کے لیے کاروائیوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو / ریلیف کمشنر پنجاب نے متعلقہ محکمہ جات کو پنجاب کے تمام انڈسٹریل زونز میں فوری طور پر سخت مانیٹرنگ کے لیے انسداد سموگ سیل قائم کرنے کے احکامات جاری کیے

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

لاہور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے ڈی سیز کو پابند کیا کہ وہ ائیر کوالٹی انڈیکس کو دن کے پیک ٹائم میں دو مرتبہ ضرور چیک کریں۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ادارے ہر ائیر کوالٹی رپورٹ کے بعد مزید سخت ترین کاروائیاں کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فرید نے اجلاس کو بتایا کہ موٹر سائیکلیں، رکشہ اور ٹرکس شہروں میں سموگ کا باعث بن رہے ہیں جو کہ تشویشناک ہے ٹو موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر پہلے سے پابندی عائد کی گئی ہے،سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے محکمہ پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور اور شیخوپورہ میں فی الفور ائیر کوالٹی چیک کرنے کے آلات کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے، ربڑ، پلاسٹک، ٹائر جلانے اور سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے اور پنجاب بھر میں سموگ کے خاتمے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیے جائیں۔

سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف رات کو اچانک چھاپے ماریں اور سموگ کا باعث بننے والے یونٹس کو غیر معینہ مدت کے لیے سیل کریں  فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے بڑے زمینداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، تمام اضلاع نمبردار کنونشن کا انعقاد کروائیں اور کسانوں کی سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں اور نقصانات سے آگاہ کریں، پنجاب بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو 30 دن کے لیے سیل کیا جائے اور بھاری جرمانے کیے جائیں، فیکٹریوں میں دھواں کنٹرول کرنے والے آلات کی تنصیب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاروائیوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کو دی جائیں اور سموگ کی روک تھام کے لیے فی الفور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ عوام الناس کو سموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔  ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں شہریوں کا کردار بہت اہم ہے، ادارے اور شہری مل کر سموگ پر قابو پا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ نے دھان کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد باقیات (مڈھوں،پرالی وغیرہ) کو آ گ لگانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی (سموگ)پیدا ہوتی ہے۔سموگ کے باعث انسانی زندگی، فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔ کاشتکاردھان کی باقیات کو آگ لگانے کی بجائے زمین میں ملا کر زرخیزی میں اضافہ کریں ۔ترجمان کے مطابق دھان کے کاشتکار ہاتھ سے کٹائی کی صورت میں دھان کے مڈھوں کی تلفی کے لئے روٹاویٹر مشین استعمال کریں مزید براں کاشتکار دھان کی مشینی کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے انہیں زمین میں ملا دیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریافی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دھان کی باقیات کی آگ لگانا ایک غیر قانونی عمل ہےاور ایسے کاشتکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply