ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سموگ سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ،عوام الناس فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں ،زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کو 31دسمبر کے بعد بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے انٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے جن اشیاءکے جلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہ حالیہ موسم میں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، عوام کو سموگ کے خطرہ سے بچانے کے لیے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائےگا صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ٹائر ،ربڑ کی مصنوعات اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں سموگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ ضلع بھر کی عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے۔
Shares: