تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے دنیا میں سالانہ 60 لاکھ افراد کی اموات

باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے دنیا میں سالانہ 60 لاکھ افراد کی اموات تمباکو نوشی سے ہو رہی ہیں تمباکو نوشی کے خاتمے کیلئے اپنی نسل میں شعور کو بیدار کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار ایم ایس کارڈیک سنٹر چونیاں ڈاکٹر محمد سلیم انجم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نشہ کی لت کو روکنے کیلئے تمباکو نوشی کے فروغ پر قابو پانا ہو گا دنیا میں ساٹھ لاکھ اموات تمباکو نوشی سے ہو رہی ہیں۔ جن میں سے صرف سیکنڈ ہینڈ تمباکو نوشی کے سبب ہلاک ہونے والی اموات کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے اسلام میں ہر طرح کے نشہ کی مکمل ممانعت ہے پھر بھی مسلمان اس عادت کے شکار کیوں ہوتے ہیں شائد ہم ابھی تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات پر پوری طرح عمل پیرا نہیں ہوئے معصوم بچوں اور بچیوں پر تشدد، زیادتی، چوری، ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین وارداتوں کے پیچھے بھی بنیادی طور پر نشہ ہی کار فرما ہوتا ہے ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم انجم نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ہمیں اپنی نسل میں شعور کو بیدار کرنے کیلئے ہم یہ مشن جاری رکھیں گے بچوں کو اپنی ہر طرح کی پریشانی والدین بلخصوص والدہ کے ساتھ شئیر کرنا چاہیے اور والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انکی ذہنی تربیت کرتے رہا کریں گھروں میں بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھیں۔

Leave a reply