الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیا

شاہ محمود قریشی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت بھی نااہل قرار دئیے جاتے ہیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کےلیے نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کیجانب سے نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات 2024 کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا ہے، عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا چکی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا شاہ محمود قریشی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت بھی نااہل قرار دئیے جاتے ہیں اور ان کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Comments are closed.