سائفر گشمدگی کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی :سائفر گشمدگی کیس میں گرفتار سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا، ایف آئی اے نے انہیں آج ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔

شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی اِن کیمرہ سماعت کی ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا،ایف آئی اے حکام کی جانب سے گزشتہ روز سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا۔

نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی ،ملک بھر میں ابھی تک آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی ایک عدالت قائم کی گئی جو اسلام آباد میں ہے، قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

Shares: