شاہ محمود قریشی کا سوشل میڈیا ٹریننگ سیشن سے ورچول خطاب ، فیس بک کا کیا شکریہ ادا

0
36

شاہ محمود قریشی کا سوشل میڈیا ٹریننگ سیشن سے ورچول خطاب ، فیس بک کا کیا شکریہ ادا

باغی ٹی وی : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ اطلاعات و نشریات اور فیس بک کے تعاون سے، سرکاری افسران کیلئے منعقدہ سوشل میڈیا ٹریننگ سیشن سے ورچول خطاب کیا

اس تربیتی سیشن میں دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کے افسران بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کر رہے ہیں

وزیر خارجہ نے تربیتی نشست سے ورچول خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :میں ’ڈی۔ایم۔ڈبلیو‘ اور فیس بُک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس جدید ابلاغی طریقہ کار سے پاکستان کے سفارتکاروں کو روشناس کرانے کا یہ شاندار موقع فراہم کیا ہے۔

ہم سب آگاہ ہیں کہ سفارت کاری ایک نئے ’ای۔دور‘ میں داخل ہوگئی ہے جس سے ملکی نظام کے مختلف پہلووں میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تمام سفارت خانوں نے میرے ’آن لائن‘ موجودگی اور دستیابی کے وژن کے ذریعے مل کر اس جدید بصری نظام (Visual Footprint) کو اپنایا ہے اور اس پر کاربند ہوئے ہیں۔

مجھے خوشی ہے کہ تمام مشنز ’وژن ایف او‘ پر پوری طرح سے کاربند ہیں اور پورے جذبے سے اس پر عمل پیراہیں۔

"ڈیجیٹل ڈپلومیسی” کے میرے جاری اقدام کے حصے کے طور پر، آپ میں سے بہت سوں نے اپنے اکاونٹ پر’نیلے نشان‘ (Blue Tick) کو دیکھا ہوگا جس سے مطلوبہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرکاری طورپر تصدیق ہوجاتی ہے۔

یہ امر باعث خوشی واطمینان ہے کہ آپ کی تمام ٹیمیں جدید ذرائع سے لیس ہوکر ڈیجیٹل ڈپلومیسی کے محاذ پر سرگرم عمل ہیں۔

آپ کے سوشل میڈیا ہینڈلز کی تیاری و دستیابی اور اس ضمن میں ایک معیار اپنانے اور ان سب کو باہم یکجان کرنا میرے وژن کے عین مطابق ہے۔ میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ اپنے متعلقہ سوشل میڈیا ہینڈلز پر پوری مستعدی اور سرگرمی کے ساتھ کاربند رہیں اور اپنے سفارت خانوں کی سرگرمیوں کو مسلسل ’اپ ڈیٹ‘ کرتے رہیں۔

وزارت کے "سٹرٹیجک کمیونیشکن ڈویژن” نے پاکستان کے مفادات کو ایک موثر اندازمیں اور جدت کے ساتھ دنیا کے سامنے لانے کے لئے موضوعاتی طور پر موزوں اور اس تناظر میں خاص مواد کی تیاری کا عمل شروع کیا ہے۔

یہ مواد مختصر دستاویزی فلموں، معلوماتی گرافکس، تصاویر اور مختصر روداد کی شکل میں ہے۔

یہ بتاتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ’ایس۔سی۔ڈی‘ کا بیرون ملک سفارت خانوں کے ساتھ انتہائی مربوط اور مستعد اشتراک عمل استوار ہے۔

میں مختلف سرگرمیوں کو دیکھ رہا ہوں جو ’ایس۔سی۔ڈی‘ کے اشتراک عمل سے آپ سب مشترکہ طورپر سرانجام دے رہے ہیں۔

میں یہ اشتراک عمل مزید پھلتا پھولتا، توانا اور مزید مربوط ہوتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

میں خاص طورپر تمام سفارت خانوں کے سربراہان اور وزارت کے افسران کی توجہ” ڈیجیٹل سپیس” بڑھانے کی اہمیت اور اس ضمن میں اکیسویں صدی کے سفارت کاروں کے لئے جدید ذرائع بروئے کار لانے کی طرف دلانا چاہوں گا۔

اس ضمن میں، میں آپ سب کو ترغیب دیتا ہوں کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے مواد، خاص طورپر سفارت خانوں کے سرکاری صفحات (Official Pages) کو جاری کریں۔

نتائج اور رجحانات کو بھی جاننے کے لئے ان سرگرمیوں کو دیکھا اور پرکھا جائے گا۔

میں جلد ہی "ڈیجیٹل میڈیا ڈیش بورڈ” کا اجراء کرنے جارہا ہوں جس میں جدید ترین مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے ذریعے ہمارے سوشل میڈیا ہینڈلز کی نگرانی ممکن ہوگی۔

مستقبل کا موثر ابلاغ، جدید ڈیجیٹل ذرائع سے ممکن ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ اس ضمن میں استعداد کار بڑھانے کے لئے یہ کاوش کی جارہی ہے۔

میری تمنا ہے کہ آپ سب اس تربیت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ میں آپ کے لئے رمضان کی برکتوں کی دعا کرتا ہوں۔
٭٭٭٭٭

Leave a reply