راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔
باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق سانحہ نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں گوجرانوالہ پولیس کی راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ایک گھنٹے تفتیش کی،پولیس نے سانحہ 9 مئی میں شاہ محمود قریشی کے کردار پر سوالات پوچھے، جیل ذرائع نے بتایا کہ گوجرانوالہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کا بیان قلمبند کیا ہےپولیس آمد کے موقع پر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اس سے قبل شاہ محمود قریشی پنجاب کی تین اضلاع کی پولیس کو شامل تفتیش ہونے سے انکار کرچکے ہیں، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پولیس سے تفتیش میں تعاون سے انکار کرتے ہوئے اپنے وکلا کی موجودگی میں سوالات کا جواب دینے کا کہا تھا، راولپنڈی ،فیصل آباد اور قصور پولیس کی ٹیمیں تفتیش کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئیں تھیں ۔