شاہ محمود قریشی اورعمران خان کے مابین ملاقات تلخ کلامی اور تندو تیز جملوں میں بدل گئی

0
43

لاہور: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ما بین ملاقات تلخ کلامی اور تندو تیز جملوں میں بدل گئی-

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے شاہ محمود قریشی کے ملتان میں ایک انتہائی قریبی دوست کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے ما بین ہونے والی ملاقات تلخی کے بعد ختم ہوگئی ملاقات میں مخدوم شاہ محمود قریشی نےپارٹی چیئرمین کو کہا کہ آپ وقتی طور پر پیچھے ہٹ جائیں، بیرون ملک چلے جائیں یا اگر بیرون ملک نہیں جانا تو یہاں ہی رہیں مگر لب کشائی بند کردیں، ہمیں معاملات طے کر لینے دیں، معافی تلافی ہو لینے دیں، جب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا تو آپ واپس تحریک انصاف کو سنبھال لیجئے گا، مشکل وقت ہے اور جذبات کے بجائے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے-

وزیراعظم کی ہدایات پرسگریٹ اسمگلرزکیخلاف کارروائیاں ،کروڑوں روپےمالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ آپ کو گمراہ کررہے ہیں ان حالات میں وہ آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتے جس پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی سے برہمی کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں میں تلخی بھی ہوئی اورسخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر زمان پارک سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے-

بعدازاں عمران خان نے ویڈیوخطاب کیااور کہا کہ ان ظالموں نے میرے خلاف کئی کیس کردیئے ہیں ہمارے 10ہزار لوگ اندر کردیئے ہیں آخری دم تک لڑوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا، آج جمعرات کو اسلام آباد جارہا ہوں ، میں اس کیلئے تیار ہوں کہ یہ مجھے پھر سے پکڑ لیں گے-

9 مئی : ملزمان کےکیسزملٹری کورٹ میں چلانے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین کی آج ممکنہ پیشی کے مدنظر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹی کیلئے سرکلر جاری کر دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اور اداروں کے خلاف بیان پر درج مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف آج ممکنہ طور پر پیش ہوں گے رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہو گا۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وہ واحد رہنماء ہیں جنہوں نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا اور رہائی کے فوراً بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا اعلان کیا تھا شاہ محمود قریشی کوعدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروں گا،اور ان سے رہنما ئی حاصل کروں گا۔

کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی دوبارہ گرفتاری کےحوالے سے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد میری دوبارہ گرفتاری کا جواز نہیں تھا، میں توقید تنہائی میں تھا کسے اُکسا سکتا تھا۔

Leave a reply