ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کی۔کارروائی کے دوران ایجنٹ عبدل زاہد خان کو گرفتار کیا گیا، جو انسانی اسمگلنگ اور جعلی ویزہ اسٹیمپس کے فراڈ میں ملوث تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ایک شہری مزمل مظفر کو بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کے دوران اس کے پاسپورٹ پر جعلی ایگزٹ اسٹیمپس چسپاں کیں۔
قطر جانے والے مزمل مظفر کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عدالت کا توہینِ مذہب مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم
غربت ، ایک کے بعد دوسرا دوست بھی زہر کھا کر جاں بحق