دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالوحید رند ) تھانہ دراہمہ پولیس کی کاروائی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام 26 کلو 400 گرام چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی اسی سلسلے میں تھانہ دراہمہ پولیس نے ڈالہ نمبر9255/KH کو روکا تو ڈالہ کا ڈرائیور فرضو ولد پکار سے گٹو برآمد ہوا گٹو کو کھول کر تلاشی لینے پر گٹو میں سے کل 26 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ تھانہ دراہمہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی۔اس موقع پر ایس ایچ او دراہمہ عمران خالد کا کہنا تھا کہ ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کی سپرویژن میں منشیات سمگلروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے ایسے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Shares: