کراچی سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا.
باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)امیگریشن نے وزٹ ویزے پر مراکش جانے والے ملزم صدام حسین کو آف لوڈ کردیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے مراکش سے غیرقانونی طریقے سے اسپین اور اٹلی کی سرحد پار کرنا تھی۔ملزم نے ایف آئی اے کو مزید بتایا کہ شیخوپورہ کے ایجنٹ کے ذریعے 8 لاکھ روپے میں مراکش کا ویزہ حاصل کیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم واٹس ایپ پر 2 انسانی اسمگلرز سے بھی رابطے میں تھا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلرز نے متعدد لوگوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹور چکے۔یاد رہے کہ یونان کشتی حادثے کی پیش کردہ خصوصی کمیٹی رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ میں بین الاقوامی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پچھلے سال یونان کشتی حادثے پر رپورٹ عمل درآمد کے لیے وزیر اعظم آفس کو پیش کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک 4 ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ برطانیہ میں موجود انسانی اسمگلروں کے سرغنہ کے خلاف مقدمے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے نیٹ ورک اور ان سے جڑے تمام انسانی اسمگلرز کی تفصیلات بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیئے۔سرگںہ کے پاکستان میں موجود 3 سہولت کاروں کے خلاف لاہور میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان لیبیا اور 2 اٹلی میں نیٹ ورک چلا رہے تھے۔رپورٹ میں ایف آئی اے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ ایف آئی اے امیگریشن کے تمام اہلکاروں کے اثاثوں کی چھان بین کی بھی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے نیٹ ورک کے 40 بڑے اسمگلرز کے خلاف ایکشن کی سفارش کی تھی۔
پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج اضافہ
علاج کے نام پر پاکستان آنیوالی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار
برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک