انسٹنٹ میسیجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین پرانی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کرنے کے لیے ادائیگی کریں گے۔
کمپنی کے مطابق ’میموریز‘ فیچر کے تحت 2016 سے محفوظ تمام تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی تو ممکن ہوگی، لیکن جن صارفین کے پاس 5 جی بی سے زیادہ ڈیٹا ہوگا، انہیں اضافی اسٹوریج کے لیے فیس ادا کرنا پڑے گی۔اسنیپ نے بی بی سی کو برطانیہ میں لاگو ہونے والے اسٹوریج پلانز کی قیمت نہیں بتائی، تاہم کہا کہ یہ تبدیلی بتدریج دنیا بھر میں نافذ کی جائے گی۔26 ستمبر کو کیے گئے اعلان میں کمپنی نے بتایا کہ 2016 کے بعد سے اب تک صارفین نے ایک کھرب سے زیادہ میموریز محفوظ کی ہیں۔
اسنیپ کے مطابق زیادہ تر صارفین، جن کا ڈیٹا 5 جی بی سے کم ہے، ان پر اس تبدیلی کا اثر نہیں پڑے گا۔ لیکن جن کے پاس ہزاروں سنیپس محفوظ ہیں، انہیں اسٹوریج اپ گریڈ کرنے کے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔ ابتدائی پلانز میں 100 جی بی، 250 جی بی اسنیپ چیٹ+ اور 5 ٹی بی اسنیپ چیٹ پلاٹینم شامل ہیں۔
کمپنی نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ 5 جی بی اسٹوریج سے زائد محفوظ میموریز کو 12 ماہ کی عارضی اسٹوریج فراہم کی جائے گی تاکہ صارفین فیصلہ کر سکیں کہ وہ انہیں اپ گریڈ کریں یا حذف۔
سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سخت سزائیں نافذ
ٹرمپ کی حماس کو سخت وارننگ، وائٹ ہاؤس نے "سرخ لکیر” کھینچ دی
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی