پاکستان نے اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 1-3 سے مات دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی محمد آصف اور اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دمانی کو واضح برتری سے شکست دی۔سیمی فائنل کے پہلے فریم میں بھارت نے برتری حاصل کی، تاہم دفاعی عالمی چیمپئن محمد آصف نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے دوسرے فریم میں برجیش دمانی کو 23-120 سے شکست دی، جس میں اُن کی 77 پوائنٹس کی شان دار بریک بھی شامل تھی۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان نے اعتماد بحال کیا اور بقیہ فریمز میں بھارتی جوڑی کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ چائنا-2 سے ہوگا، جہاں قومی کھلاڑی اپنے سابقہ عمدہ تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرامید ہیں۔

Shares: