دیوسائی کے بلند و بالا اور برفیلے میدانوں میں سنو فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے سیاحوں اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔ فیسٹیول کا مقصد نہ صرف سیاحت کو فروغ دینا تھا بلکہ مقامی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنا بھی تھا۔
فیسٹیول کے دوران ایک شاندار میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان کے معروف گلوکاروں نے اپنی دلکش آوازوں کا جادو جگایا۔ ان گانے اور دھنوں نے حاضرین کو محظوظ کیا اور فیسٹیول کی رنگینی میں مزید اضافہ کیا۔اس کے علاوہ، مختلف قسم کے اسٹالز بھی لگائے گئے، جن میں روایتی ملبوسات اور لذیذ کھانوں کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مقامی دستکاری اور فنون کی نمائش نے لوگوں کو دیوسائی کی ثقافت سے متعارف کرایا۔ کلچرل اسٹالز میں آنے والے سیاحوں کو نہ صرف پاکستانی روایات کا نظارہ کرنے کا موقع ملا بلکہ انہوں نے مقامی ذائقوں کا بھی بھرپور لطف اٹھایا۔
دیوسائی سنو فیسٹیول میں نہ صرف پاکستانی سیاحوں بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مختلف ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں نے دیوسائی کی خوبصورتی اور اس کے منفرد ماحول کو سراہا۔ ان سیاحوں نے پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔مقامی افراد اور سیاحوں نے پاک فوج کا دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی بھرپور حمایت اور انتظامات فراہم کیے۔ فوج کی معاونت نے فیسٹیول کی سکیورٹی اور انتظامات کو بہتر بنایا، جس کی بدولت فیسٹیول کی تمام تقریبات بخوبی منعقد ہو سکیں۔
یہ سنو فیسٹیول دیوسائی کی قدرتی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا۔
علاوہ ازیں پاک آرمی کا دیوسائی کے بلند ترین اور برفیلے میدان میں تربیتی مقابلہ ہوا،سنو لیپرڈ مقابلہ چلم میں برف سے لدے 24سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں دیوسائی کے میدانی علاقوں میں منعقد کیا جاتا ہے.سنو لیپرڈ مقابلوں کے ذریعے پاک فوج کے سپوتوں کو پاکستان کے بلند ترین میدان جنگ میں لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے.پاک آرمی فورس کمانڈ ناردرن ایریاز فارمیشن کے دستے12 ہزار فٹ سے زیادہ کی اونچائی پر ثابت قدم رہنے کے لئے مختلف کمبیٹ کے مرحلوں سے گزرتے ہیں.سکردو، سیاچن، گلگت اور منی مرگ سے کل 23 ٹیموں نے شرکت کی.مقابلوں میں 275 کھلاڑی اور ان کا معاون عملہ شامل تھا .سالانہ مقابلوں کا مقصد دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے خود ہمہ وقت تیار رکھنا ہے.ان مقابلوں کا مقصد علاقائی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بھی بہتر بنانا ہے
جنوبی وزیرستان،چلغوزوں کے باغات سے عوام کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی
جنوبی وزیرستان،چلغوزوں کے باغات سے عوام کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا