باغی ٹی وی گوجرہ (عبد الرحمن جٹ نامہ نگار) نام نہاد معزز سود خور صحافی بن گئے،صحافت کی آڑ میں غیرقانونی کام عروج پر،ادارے خاموش
تفصیل کے مطابق گوجرہ اور اس کے گرد ونواح میں کچھ معزز سودخوروں نے اپنا کالا دھن چھپانے کیلئے خود یا اپنی اولادوں کو صحافت کی چھتری تلے لاکھڑا کیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ اب کوئی صحافی اخبار میں انکے کالے دھن سود کے بارے میں خبریں شائع نہیں کرتا اور یہ سودخور مافیا صحافت کی آڑ لیکر مختلف محکموں ، شعبوں جات کے اعلی افسران سے تعلق بنا لیتے ہیں اور بے فکر ہوکراپنے مکروہ عزائم دھندا میں مصروف ہیں ان سودخوروں نے مختلف اخبارات کی نمائندگی حاصل کی ہوئی ہے حیران کن بات یہ ہئے کہ کیا ان سودخور مافیا سے اخبارات کے مالکان اور صحافتی تنظیمیں بے خبر اور لاعلم ہیں یا پھر چمک دمک تحفے تحائف کا کمال ہے جب کہ اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ سود کا کاروبار کرنے والے ہمارے کھلے دشمن ہیں سود دینے لینے گواہی دینے تحریر لکھنے اور انکا ساتھ دینے والے جہنمی ہیں کوئی بھی مسلمان ایمان رکھنے والے انکا ساتھی حمایتی نہیں ہوسکتا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ان سودخور جیسے ناسور کی پشت پناہی کرنے کی وجہ سے بدنامی کا باعث بنا ہوا ہے صحافی برادری کو چاہئے کہ ان سودخوروں، منشیات فروش ، کوٹھے چلانے والے ٹاوٹ مافیا مکروہ دھندہ کرنے والی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال دیں .عوامی وسماجی اور مزہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ صحافتی ادارے اخبارات اورچینل مالکان معاشرتی بگاڑ کاباعث بننے والے ایسے عناصر کو صحافت کی چھتری مہیا نہ کریں بلکہ اپنے مسلمان ہونے اور صحافتی زمہ داری نبھاتے ہوئے اپنا فرضِ ادا کریں ان معاشرتی برائیوں کو نکال باہر کریں ان کا محاسبہ کریں-
Shares: