مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی سازش ناکام، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ...

جنگ کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ

ترجمان پاک افواج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...

اے آئی کا استعمال ،فرانسی چینل نے بھارتی حکومت کو بےنقاب کر دیا

مودی حکومت پہلگام حملے پرجھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا...

زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی:اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے...

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں اینٹی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی ہرسازش ناکام بنادے گی۔