مزید دیکھیں

مقبول

ژوب میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دھماکا ژوب کے علاقے سبکزئی میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جس کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکورٹی صورتحال اور تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی اجتماع اور پانچ سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 9 اکتوبر سے ہوگا جو کہ 7 نومبر تک 30 دنوں کیلئے برقرار رہے گا،خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ضلعی پولیس سربراہ خیبر اور تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ضروری کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔