صوبہ ہزارہ کے حق میں نہیں، ایمل ولی خان

aimal wali ANP

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کی جس نے بھی مخالفت کی ہے ذاتی بنیاد پر کی ہے،

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں عمر ایوب خان کے علاوہ کسی نے خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی کی مخالفت نہیں کی، جو مخالفت کر رہا ہے ان کا حق ہے وہ مخالفت کرے،اڑھائی اضلاع پر صوبہ بننا نامناسب ہے، پھر صرف صوبہ ہزارہ نہیں بنے گا، پاکستان میں پھر یہ آواز ہر کونے سے اٹھے گی ،آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے قریب ہے،صوبہ ہزارہ بنانے کے حق نہیں ہوں

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کا نام پختونخوا رکھنے کی اے این پی تجویز پر صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماؤں سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی و سردار یوسف کی ہنگامی پریس کانفرنس، خیبرپختونخوا کے نئے نام کو مسترد کر دیا،صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف، سینیر رہنماء سینٹر طلحہ محمود، ڈاکٹر شائستہ جدون، پروفیسر سجاد قمراور ہزارہ تحریک کے دیگر رہنما ؤں نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کی ہے،سردار یوسف کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالہ سے ہمارے تحفظات ہیں، دو ہزار دس میں صوبہ ہزارہ کی بنیاد رکھی گئی،صوبہ کے حوالہ سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، 25 کروڑ کی آبادی کے لیے چار صوبہ ہیں،ہزارہ تحریک کی تمام جماعتوں نے حمایت کی ہے،ہزارہ صوبہ وقت کی ضرورت ہے، 26آئینی ترمیم میں صوبہ ہزارہ بنانے کی ترمیم شامل کی جائے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہزارہ صوبہ بنایا جائے،ہزارہ صوبہ وقت کی ضرورت ہے،صوبہ کے حوالہ سے خیبر پختونحوا اسمبلی میں قرارداد بھی پاس ہوچکی ہے،حکومتی اتحادی جماعتوں ہزارہ صوبہ کے حوالہ سے کردار ادا کریں ،

آئینی ترامیم، خصوصی کمیٹی اجلاس،عمر ایوب کی حکومتی اراکین سے تلخ کلامی

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

آئینی ترامیم، حکومتی مسودہ سامنے آ گیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر

وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

Comments are closed.