صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے اجلاس طلب

0
69

صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے اجلاس طلب

الیکشن کمیشن کا اجلاس  سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن جناب شاہ محمد جتوئی اور نثار احمد درانی کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سیئنر افسران نے شرکت کی ۔ لیکشن کمیشن نے مردم شماری کے حتمی اعداد وشمار کی سرکاری اشاعت کے بعد ملک میں نئی قومی اور صوبائی حلقہ جات کی حلقہ بندیوں ، اسکے مختلف طریقہ کار اور مضمرات پر غورغوض کیاگیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اس سلسلے میں وزرات قانون و انصاف ، پارلیمانی امور اور اٹارنی جنرل کی معاونت حاصل کرے گا۔

وفاقی دارلحکومت میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کے لئےہونے والی حلقہ بندیوں کی موجودہ صورتحال اور اس سلسلے میں کمیشن کو درپیش مشکلات کے بارے میں بریف کیاگیا ۔ الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ وزرات داخلہ نے بذریعہ چٹھی مورخہ18مئی 2021 تحریری طور پر الیکشن کمیشن کو مطلع کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں 50 یونین کونسلز قائم کی جائیں گی جس پر الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کا شیڈول مورخہ 21 جون2021 کو جاری کرتے ہوئے حلقہ بندی کمیٹی اور حلقہ بندی اتھارٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس نے 50 یونین کونسلز کے مطابق حلقہ بندی پر کام شروع کر دیا ۔ اب مورخہ 6 جولائی 2021 کو وزرات داخلہ نے اس چٹھی کو یکطرفہ طور پر واپس لے لیا ۔ جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے عمل کو جاری نہیں رکھ سکتا اس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ سیکرٹری وزرات داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو مورخہ 5 اگست 2021کو بلایا جائے تاکہ وہ الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں بریف کریں کہ یونین کونسلوں کی تعداد کی چٹھی کو واپس لینے اور وفاقی دارالحکومت میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے وضاحت کرے تاکہ الیکشن کمیشن اس آئینی ذمہ داری کو نبھا سکے۔

الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے مورخہ 10 اگست کو اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ کو بلایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کوبتایا جائے صوبائی حکومتوں نے لوکل گورنمنٹ الیکشنز کے انعقاد کے حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے ہیں

Leave a reply