صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف فوری اور سخت تادیبی کارروائی کی جائے، پولنگ عملے کی تربیت کی حاضری کو 100فیصد یقینی بنایا جائے۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان کو الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایات کی گئی ہیں۔مراسلےمیں چیف سیکرٹری پنجاب کو غیر حاضر عملے کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران انتخابی عملے کی تربیت کی مانیٹرنگ کریں گے، پنجاب مانیٹرنگ افسران کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو بھیجی جائے گی۔
واضح رہے کہ8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ عملے کی تربیت جاری ہے اور اس میں غیر حاضری کے واقعات کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر عملے کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Shares:








