یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران، اے قائد اعظم تیرا احسان۔
صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قائدِ اعظم حقیقی محسن پاکستان ہیں۔ جدید، مستحکم اور خودمختار ریاست کے قیام کیلئے قائد اعظم کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔ عمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کے خوابوں کی تکمیل کی طرف سفر جاری ہے۔ آج کا دن قائد کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کے اعادہ کا دن ہے۔
صوبائی وزیر جنگلات نے مزید کہا کہ قائد اعظم محنت و جدوجہد کا استعارہ اور عمل و کامیابی کا دوسرا نام تھے۔ قائد اعظم نے سکھایا کہ یقین، نظم و ضبط اور بے لوث لگن کے ساتھ دنیا کی ہر چیز حاصل کی جا سکتی ہے۔
علامہ اقبال فکر تھے اور جناح عمل، جب فکر وعمل یکجا ہوئے تو آزاد، خودمختار مملکت بنی۔ آزاد فضائیں دینے پر قائدِ اعظم کا شکریہ اور ان کیلئے ڈھیروں دعائیں۔ آئیے عہد کریں کہ محمد علی جناح کے ویثرن کی تکمیل کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں گے۔