جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چاہیے،پی ٹی آئی 26 آئینی ترمیم سے قبل آخری نشستوں تک ہمارے ساتھ تھی، پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی خبروں پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا ،صوبے میں بے امنی اور کرپشن انتہا پر ہے ،صوبے میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے فیصلے سے صورتحال کو دیکھ کر اسمبلی میں فیصلہ کریں گے، صوبے میں بدامنی کا ادراک اگر خود پی ٹی آئی نے کیا ہے تو اچھی بات ہے

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کہ 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف لوگ عدالت گئےہیں، یہ ہرپاکستانی کا حق ہے، پی ٹی آئی 26 آئینی ترمیم سے قبل آخری نشستوں تک ہمارے ساتھ شریک تھی، ہم سنجیدہ سیاسی لوگ ہیں ،ہمیشہ حقیقت پسندانہ بات کرنی چاہیے، پی ٹی آئی والے کیسےفریق بنےجو یہ کہہ کرکہ ہم توججوں سےیکجہتی کیلئےآئے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم میں ہم نے کافی شقیں ختم کیں اور کچھ شامل کیں، کے پی اور بلوچستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، موجودہ صورتحال پرنظرہے،

Shares: