سوچیں جب آپ کی حکومت ختم ہوگی تب کیا ہوگا؟ مریم نواز نے عدلیہ سے بڑا مطالبہ کر دیا
سوچیں جب آپ کی حکومت ختم ہوگی تب کیا ہوگا؟ مریم نواز نے عدلیہ سے بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ 2014میں دھرنے شروع ہوئے تب سے جانتے ہیں کیا سازش ہورہی ہے،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ ہورہا ہے وہ بھی اسی سازش کی کڑی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سازش کی گئی،مسلم لیگ ن اس معاملےکو نہیں جانے دے گی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر جھوٹا ریفرنس بنانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،سوچیں جب آپ کی حکومت ختم ہوگی تب کیا ہوگا،پیپلزپارٹی اگراستعفوں میں شامل ہوجاتی تو اب تک یہ حکومت جاچکی ہوتی،عمران خان نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کیا،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کسی وزیراعظم نے اس طرح گھناؤنے کام نہیں کئے ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی گواہی ریکارڈ پر ہے، ارشد ملک کی اللہ مغفرت کرے، اب جو الزامات لگے، میں نے پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں دیکھا، مافیا، گینگ کے سربراہ نے اس طرح کبھی حرکتیں نہیں کیں جو وزیراعظم کر رہے ہیں کہ نواز شریف،مریم ، رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ کرو، گرفتار کر لو، مقدمہ بعد میں بنا لو،نواز شریف سے زیادہ یہ مسئلہ پاکستان کے عوام کا ہے، یہ سب پولیٹکل انیجئنرنگ کر کے اداروں کے سربراہوں کو ڈرا کر حکم دیتے ہیں کہ یہ کرو، اسکا نتیجہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں، مخالفین کو چن چن کر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں، تاریخ میں کبھی موجودہ وزیراعظم آفس کے اندرگھناؤنے جرائم کاارتکاب نہیں ہوا، ہر محاذ پر ان کو نااہلی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے سربراہوں کو وزیراعظم ہاوَس میں کہا جاتا ہے کہ کیسز بناوَ گرفتار کرو، لوگوں کو سمجھ آگیا ہےکہ مافیاز یا گینگ کیا ہوتے ہیں ادارے تو غیر سیاسی نہیں تھے بقول خان صاحب؟ نواز شریف کا بیانیہ کی جیت ہے کہ پاکستان اداروں کے سربراہان اور جسٹس تک بتا رہے ہیں اداروں کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے حکومت میں ہوتے ہوئے ان کیخلاف بڑی بڑی گواہیاں آرہی ہیں لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیا ہوتے ہیں اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، ہرمحاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار
جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس
اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب
نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف
اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس
نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت
گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے آفس میں سپریم کورٹ کےموجودہ جج کےخلاف سازش کی گئی، عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھیں،جسٹس شوکت عزیز کی بات سنی جائے اور انہیں انصاف دیا جائے، میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس شوکت عزیز جیسے ججز کو سلام پیش کرتی ہوں ملک میں منہگائی کا طوفان آیا ہوا ہے،دنیامیں پاکستان کی فلائٹس پرپابندی لگ رہی ہے،آپ نےاپنے مخالفین کو چن چن کرنشانہ بنایاجس سے ملک بدنام ہوا،عدلیہ بشیر میمن کے حکومت کیخلاف الزامات کا نوٹس لے،
نوازشریف ، مریم نواز، کی نیب سزاؤں کے خلاف اپیل پر سماعت کس کی استدعا پر ہوئی ملتوی ؟