مزید دیکھیں

مقبول

سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کروانا آزادی صحافت پر حملہ ہے،لیاقت بلوچ

سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کروانا آزادی صحافت پر حملہ ہے،لیاقت بلوچ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے مودی سرکار کی جانب سے باغی ٹی وی کے ٹویٹر اکاونٹس بند کرنیکی درخواست کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری بندش تو آزادی رائے اور آزادی صحافت کے خلاف ہے

لیاقت بلوچ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت پر افسوس ہےجنہوں نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کرنے کے بعد اب بھارت میں موجود اقلیتوں پر زندگی تنگ کر دی ہے اور اب کسانوں کے حقوق غصب کر کے ان پر ظلم کر رہے ہیں اور اس کے بعد کسی چینل یا کسی ویب سائٹ کو دھمکیاں دینا اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کروانا یہ سراسر آزادی صحافت کے خلاف ہے

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں میں توہین رسالت کے لئے آواز بُلند کرنے کی ازادی ہے لیکن اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا جرم ہے یہ سراسر آمرانہ رویہ ہے ہم اس غیر جمہوی رویے کی مذمت کرتے ہیں

پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے مسلسل احتجاج اور انکے مطالبات کو نہ ماننے والی مودی سرکار نے پاکستانی میڈیا کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو وارننگ دلوانا شروع کر دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے

مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan