fbpx

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بلال خان کے قاتل گرفتار،قاتل کون؟ اہم انکشاف

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بلال خان کے قاتل گرفتار،قاتل کون؟ اہم انکشاف
اسلام آباد ،تھانہ سی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،،مقتول طالب علم محمد بلال خان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا گیا

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق نشاندہی پر آلہ قتل خنجر بھی برآمد کرلیا ،ملزم سید عابد علی شاہ نے مورخہ 10جون 2019 کو تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے G-9/4 محمد بلال خان سکنہ چلاس (طالب علم شعبہ حصول دین تھرڈ سمیسٹر انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد )کو خنجر کے وار کرکے قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 228 مورخہ 16جون 2019ب جرم 302/324/34 ت پ ،7ATAدرج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد CTD کے افسران و جوانوں پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

تفتیش ٹیم نے دن رات محنت تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سی ٹی ڈی پنجاب کی مدد سے ملزم سید عابد علی شاہ سکنہ گاﺅں نورکی پارہ چنار تحصیل اپر ضلع کرم ایجنسی سے گرفتار کر لیا مزید تفتیش شروع کردی ،آئی جی اسلام آباد نے تفتیشی ٹیموں کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بلال کا قاتل پکڑا گیا وجہ مسلک تھی اسوقت بہت پروپیگنڈہ کیا گیا تھا کہ یہ ایجنسیوں نے کروایا، قاتل کا اسلام آباد پولیس ریمانڈ لے گی، قتل کی وجہ مسلکی تنازعہ نکلی ہے،یوٹیوبر، صحافی ہونا کوئی وجہ نہیں نکلی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

سوشل میڈیا کے متحرک کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ بلال خان ایک فری لانس صحافی بھی تھے بلال خان یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر پر سرگرم تھے اور اپنی ویڈیوز اور پوسٹ پر سیاسی معاملات پر بات کیا کرتے تھے۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!