پنجاب میں محرم کے ایام میں سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی درخواست مسترد

social media

پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دنوں میں سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی درخواست مسترد کر دی گئی

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی سفارشات کو مسترد کر دیا، محرم کے دنوں‌میں سوشل میڈیا ایپس بند نہیں ہوں گی ،محرم الحرم میں سیکورٹی فول پروف کی جائے گی، موبائل سگنل بند ہوں گے جن علاقوں میں مجالس و جلوس ہوں گے وہاں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات ہوں گے

دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ محرم میں موبائل و انٹرنیٹ فون سروس کی بندش سےمتعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، محرم میں صرف جلوس کے راستوں کے اطراف موبائل فون سروس بندکی جاسکتی ہے،شدت پسندی کے خلاف علمائےکرام اور معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرناہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پرکسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہےکہ پنجاب حکومت نے 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا، اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوائی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ 4 جولائی کو محکمہ داخلہ کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چھ سے 11 محرم تک سوشل میڈیا ایپس فیس بک،ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، وٹس ایپ اور ٹک ٹاک بند رکھی جائیں،وفاقی وزارت داخلہ سے محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارشات پر عملدرآمد کی درخؤاست کی گئی تھی جو مسترد کر دی گئی ہے.

عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

Comments are closed.