پنجاب میں سوشل میڈیا ایپس پر محرم میں پابندی کا فیصلہ

0
105
sm

محرم الحرام کی آمد ،پنجاب حکومت نے چھ سے 11 محرم تک سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی سفارش کر دی

پنجاب حکومت نے 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 4 جولائی کو محکمہ داخلہ کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چھ سے 11 محرم تک سوشل میڈیا ایپس فیس بک،ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، وٹس ایپ اور ٹک ٹاک بند رکھی جائیں،وفاقی وزارت داخلہ سے محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارشات پر عملدرآمد کی درخؤاست کی گئی ہے،سوشل میڈیا پر پابندی کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی،

پنجاب حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا ایپس دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نو ،دس محرم کو پنجاب کے کئی شہروں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی، پنجاب میں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا،جس سے پنجاب بھر میں ہونے والے جلوسوں اور مجالس عزا کی نگرانی کی جائے گی

Leave a reply