مزید دیکھیں

مقبول

اپووا خواتین کانفرنس،خواتین کی دشمن کون؟تحریر:قرۃالعین خالد

الحمداللہ! 12 اپریل 2025 کو لاہور کے پاک ہیرٹج...

گرفتاری اور جرمانے کے باوجود پارکنگ سٹینڈ پر من مانی،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

قصور ڈی ایچ کیو المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور...

اسحٰق ڈار کا رواں ہفتے افغانستان کا دورہ طے

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار رواں ہفتے افغانستان کا...

شہریوں کو سوشل میڈیا فراڈ، ہنی ٹریپ سے خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع

لاہور: پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا فراڈ، ہنی ٹریپ اور خواتین آن لائن ہراسگی سے سے خبردار کرنے کیلئے باضابطہ مہم جاری کر دی-

باغی ٹی وی :ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے عوامی فلاح کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے شہریوں کو دھوکے باز عناصر سے خبردار کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کردی، سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے بچاؤ کے لیے محکمہ داخلہ نے اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فار مز ذمے داری سے استعمال کریں ۔

ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں انجان نمبرز سے آنے والی کالز اور میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں، اسی طرح نان کسٹم پیڈ اشیا کی خریداری کے لیے کوڈ اور اکاؤنٹ نمبر بھی کسی سے شئیر نہ کریں ۔

اوچ شریف:موٹروے پر محفوظ سفر، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122 چوبیس گھنٹے الرٹ

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری کسی عزیز کے اغوا کی جھوٹی کال پر کوئی رقم نہ بھیجیں اور خواتین کی جانب سے دوستی کی کالز سے محتاط رہیں، آپ ہنی ٹریپ کا شکار ہوسکتے ہیں ، کسی انجان شخص کو اپنی دفتری، ذاتی یا خاندانی معلومات ہرگز نہ دیں، شہری انٹرنیٹ پر کوئی بھی مشکوک یا انجان لنک کھولنے سے گریز کریں ، کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فراڈ کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی 15 پر دیں ۔

اے آئی سے تیار بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر فروخت کرنیوالے درجنوں افراد گرفتار