وزارت مذہبی امور نےسوشل میڈیا سےفحش اور عریاں مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے
اس ضمن میں وزارت مذہبی امور نے پی ٹی اے کو خط لکھا ہے، جس میں سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر فحش اور گستاخانہ مواد کی روک تھام کی درخواست کی گئی ہے۔ پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ پاکستان میں فحش مواد دیکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جو کہ نہ صرف عوامی اخلاقیات پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے بلکہ معاشرتی بہبود کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔ حالیہ سالوں میں سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت پی ٹی اے نے اس مواد کی بلاکنگ کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، لیکن اس کے باوجود فحش اور گستاخانہ مواد متعدد آن لائن پلیٹ فارمز پر ابھی بھی باآسانی دستیاب ہے۔
وزارت نے پی ٹی اے کو ایک بار پھر اس بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر تمام دستیاب تکنیکی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے فحش، گستاخانہ، اور دیگر نقصان دہ مواد کو بلاک کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ اس معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ٹی اے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس پر فوری اور مؤثر کارروائی کرے تاکہ عوام، خاص طور پر نوجوانوں، کو نقصان دہ مواد سے بچایا جا سکے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے اس مسئلے پر پی ٹی اے کی جانب سے مزید فوری کارروائی کی درخواست کی ہے تاکہ پاکستانی معاشرتی اور مذہبی اقدار کا تحفظ کیا جا سکے،
گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی