سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس کے دوران سینیٹر پلوشہ خان نے وزارت کے حکام سے کہا کہ آپ سوشل میڈیا کو آج تک ریگولیٹ نہیں کرسکے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو کیسے ریگولیٹ کریں گے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس سینیٹر افنان اللہ کی زیرِ صدارت ہوا، اجلاس میں لانگ ڈسٹینس اینڈ انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) کمپنیوں کے بقایا جات کے معاملے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 15 ایل ڈی آئی کمپنیوں میں سے 10 نے ادائیگی کر دی ہے۔ 10 کمپنیوں نے 10 ارب روپے دیئے ہیں، باقیوں کے 24 ارب بقایا جات ہیں، اس وقت کل رقم 24 ارب ہے، لیٹ پیمنٹ ملا کر 74 ارب بنتے ہیں، اگر ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کریں تو انٹرنیٹ کا مسئلہ پیدا ہوگا، اگر لائسنس معطل کیے تو 50 فیصد موبائل سروس، 40 فیصد اے ٹی ایم سروسز متاثر ہوں گی،چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس کو بتایا کہ بھارتی حکومت نے اپنی فنڈنگ سے ملک بھر میں فائبر کیبلز بچھائی ہیں، اب بھارت کسی کمپنی کے مرہون منت نہیں رہا، پاکستان نے ایک روپیہ تک فائبر میں نہیں لگایا ہے، جب تک اپنی فائبر نہیں بچھائیں گے تو کمپنیوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہیں گے۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی حکام نے بتایا کہ حکومت نے نیشنل فائبرائزیشن پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے، کمیٹی اجلاس میں ریگولیشن آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس بل 2024 بھی زیر غور لایا گیا، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام حکام نے بتایا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مصنوعی ذہانت پالیسی پر مشاورت جاری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو کیسے ریگولیٹ کریں گے، آپ سوشل میڈیا کو آج تک ریگولیٹ نہیں کرسکے، ابھی بھی سوشل میڈیا پر فیک نیوز، جعل سازی کی بھرمار ہے، چین نے سوشل میڈیا کے متبادل اپنے پلیٹ فارم بنائے، پھر چین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو کنٹرول کیا ہے، انٹرنیٹ کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا، سوشل میڈیا کے متبادل پلیٹ فارم بنائے جائیں.
عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والا گرفتار
غیر اخلاقی ویڈیوشیئر کرنے پر دانیہ شاہ کا شوہر حکیم شہزاد گرفتار
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اہم منظوری
سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے،چیف جسٹس
لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے
بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپرد
سوشل میڈیا کی دوستی،خواجہ سرا نے مدرسہ کی طالبہ کو شادی کے بہانے کیا اغوا