سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائبر ونگ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے آصف اقبال نے کہا کہ سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا نہ صرف انسان کو غیر معتبر کرتا ہے بلکہ ایسا کرناجرم بھی ہے!.
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا نہ صرف انسان کو غیر معتبر کرتا ہے بلکہ ایسا کرناجرم بھی ہے! pic.twitter.com/6N4DAr9sL8
— Asif Iqbal Chaudhry (@Aasifiqbalpak) April 24, 2020
آصف اقبال نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لوگ بہت زیادہ فیک نیوز شیئر کرتے ہیں، بغیر کسی تصدیق کے، بہت ساری احادیث کو بھی بغیر تصدیق کے، حضرت علی کے نام سے منسوب اقوال بھی بغیر تصدیق کے شیئر کر دئے جاتے ہیں
کرونا علاج کے حوالہ سے بھی سوشل میڈیا پر علاج بارے کچھ پوسٹ چل رہی ہیں جو بغیر تصدیق کے گروپس میں فارورڈ کی جاتی ہیں،شہری اپنے آپ کو ذمہ دار شہری بنائیں، کچھ ایسے لیٹر بھی شیئر کئے گئے جو حکومت نے نہیں نکالے، امان اللہ خان کی موت کی خبر بھی سوشل میڈیا پر چلائی گئی تب انکی بیٹی کو آ کر کہنا پڑا کہ انکے والد زندہ ہیں
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
آصف اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ چیزیں نہ صرف غیر اخلاقی ہیں بلکہ اس پر سائبر کرائم کا سیکشن لگتا ہے،سائبر کرائم اس حوالہ سے قانونی کاروائی بھی کر سکتی ہے، اگر کوئی فیک نیوز پھیلائے گا تو اسکے خلاف قانونی کاروائی شروع ہو گی