متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکزی انتخابی دفتر پاکستان سے متصل سڑک پر سوشل میڈیا ٹیم سے منسلک ذمہ داران و کارکنان کا اِجلاس منعقد کیا گیا.
باغی ٹی وی کے مطابق اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کی پچھلے چالیس سالوں کی تاریخ انگنت نشیب و فراز سے عبارت ہے، روز اول کے مسائل اور موجودہ حالات میں مشکلات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں، کوٹہ سسٹم نافذ کرنے والوں کے خلاف ایم کیو ایم نے علم بغاوت بلند کیا مگر آج کوٹہ سسٹم اپنی مزید بدترین شکل میں موجود ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی جد و جہد کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ایم کیو ایم کو اب اپنا فلسفہ پہنچانے کے لئے گھر گھر جانے کی ضرورت نہیں ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے لوگ اپنا جھوٹ بیچ رہے ہیں جس سے ملک میں انارکی اور انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، پی ٹی آئی نے ملکی سلامتی کے اداروں پر اس سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو ورغلایا مگر روزگار صحت تعلیم اور بنیادی عوامی مسائل سے متعلق کوئی گفتگو ان کے ٹرینڈز کا حصہ نہیں رہی، پورے ملک میں کس کو پتا ہے کہ حیدرآباد پکا قلعہ کے باہر اٹھائیس معصوم خواتین اور بچوں کی قبریں موجود ہیں؟ ایم کیو ایم تعصب و تضاد سے پاک سیاست کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے، پیپلز پارٹی معاش تعلیم صحت ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں شہری علاقوں کے ساتھ تعصب برت رہی ہے پیپلز پارٹی کے رویّے کی وجہ سے دوسری قوموں کے لوگ ہماری نیتوں پر شک نہیں کریں ہم سب کو جوڑ کر رکھنے کی بات کرتے ہیں مگر مخصوص نام پر اگر ظلم روا رکھا جائے گا تو وہ بھی ناقابلِ برداشت ہوگا، سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کیا کراچی والوں کے لئے کبھی کوئی ٹرینڈ چلتا ہؤا دیکھا ہے؟ کیا لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے لئے کوئی آواز اٹھتی ہوئی کبھی سنی گئی؟ سید مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی رہائی کے لیے اپنے صدر کو خط لکھنے والے کانگریس ارکان دو ماہ پہلے عالمی دہشت گرد نتن یاہو کے لئے تالیاں بجا رہے تھے، عمران نیازی کے برادرِ نسبتی گولڈ اسمتھ گذشتہ ماہ میں ٹویٹ کرتے ہیں کہ اسرائیل ہماری امیدوں کی آخری کرن ہے اور یہاں اُس کے بہنوئی کو مسلم امہ کا لیڈر ثابت کیا جارہا ہے،اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس جنگ میں سوشل میڈیا ہمارا ہتھیار ہے آج تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ہم اپنا سچ دُنیا کے سامنے لا سکتے ہیں ایم کیو ایم کا کارکن شہری علاقوں کی ہی نہیں بلکہ پُورے پاکستان کے مظلوم و مایوس عوام کی امید کی کرن ہے۔ سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء تنظیمِ سے سیاست کا آغاز کرنے والی دُنیا کی واحد جماعت ایم کیو ایم ہے، آج بھی پکڑ دھکڑ کر کے نہیں بلکہ خود اپنی مدد آپ کے تحت تمام لوگ یہاں بڑی تعداد میں موجود ہیں نچلی سطح اور مڈل کلاس طبقے سے لوگوں کو ایوانوں میں بھیجنا بھی ایم کیو ایم کا ہی طرہ امتیاز ہے انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنا بھی ایم کیو ایم کا خاصہ شُمار کیا جاتا ہے ایم کیو ایم کا کارکن تمام نامصائب حالات کو بھگت کر آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت کو قابو میں لاکر ہم حقیقی جمہوریت کا راستہ ہموار کرسکتے ہیں، ایم کیو ایم کے آئینی مسودے کے نکات پر تمام جماعتیں متفق ہیں، تمام پاکستانیوں کو برابری اور شراکتی شمولیت کا حق دینے کا فارمولہ صرف ایم کیو ایم کے پاس ہے۔ سینئر رہنماء انیس احمد قائم خانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحثیت کارکن ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا نہایت ضروری ہے.
وفاق اور پنجاب میں ترقیاتی کاموں سے پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے، نواز شریف
عوام کو حکمرانوں نے یرغمال بنایا ، خزانوں پر لوگ ناگ بن کر بیٹھے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
روس نے پاکستان اسٹیل قائم کرکے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا،گورنر سندھ