سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران ایف ایم پر نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔

حقیقت میں‌یہ ویڈیو مکمل طور پر غلط اور اے آئی سے تیار کردہ پروپیگنڈا ہے۔جو ویڈیو 92 نیوز کے لوگو کے ساتھ گردش کر رہی ہے، وہ ایڈٹ شدہ اور جعلی ہے۔92 نیوز کی انتظامیہ نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی ہے کہ اُن کا اس مواد سے کوئی تعلق ہے یا انہوں نے اسے نشر کیا ہے۔یہ پروپیگنڈا پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جائے اور نفرت پھیلائی جائے۔ایف آئی اے سائبر کرائم میں اُن تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سرکاری شکایت درج کرا دی گئی ہے جنہوں نے یہ جعلی ویڈیو پھیلائی۔

پنجاب پولیس کی جانب سے ایف ایم پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا بیانیہ سراسر غلط معلومات ہے اور اسے نہ مانا جائے اور نہ ہی پھیلایا جائے۔

Shares: