پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا میں مبتلا ماہرہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔
باغی ٹی وی :گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی 36ویں سالگرہ تھی اس موقع پر جہاں دُنیا بھر سے ماہرہ خان کے لیے محبت بھرے پیغامات آئے تو وہیں سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاراؤں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغامات جاری کئے-
اداکار ہمایوں سعید نے بھی ماہرہ خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ہمایوں سعید نے فلم ’بن روئے‘ کے ایک سین کی خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں.
Happy birthday!! May you get well soon Guddi jee and may Allah always keep you happy & healthy @TheMahiraKhan pic.twitter.com/qw8BtzUJxO
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) December 21, 2020
اداکار نے تصویر کے کیپشن میں شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ گُڈی جی جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔
اُنہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ خوش اور صحت و تندرست رکھے آمین۔
ماہرہ خان کی سالگرہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
دوسری جانب ماہرہ خان نے اپنی حالیہ انسٹا گرام اسٹوری میں اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سالگرہ پر پیغام بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا کہا کہ مجھے میری سالگرہ کے موقع پر ڈھیر سارے محبت بھرے پیغامات ، خطوط اور ویڈیو پیغام موصول ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر میں واقعی بہت خوش ہوئی ہوں۔
اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے کہا کہ الحمداللہ میری طبیعت بہتری کی طرف جارہی ہے یہ آپ سب کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اب میرے دل میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے اور مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد مکمل طور پر ٹھیک ہوجاؤں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرلیا ہے-