پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ، پی ٹی اےکے چیئرمین حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت حکومت ہدایت کرتی ہے تو پلیٹ فارم بند کرتے ہیں، ہم سوشل میڈیا بلاک کر سکتے ہیں یا کھول سکتے ہیں، درمیان کا راستہ نہیں ہے

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا سید امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے، اُمید ہے جماعتوں کی قیادت کے درمیان بات چیت کا بہتر نتیجہ نکلے گا، بل کمیٹی سے پاس ہو گا تو پارلیمنٹ میں جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پہلے ٹیلی فون کی جاسوسی کی جاتی تھی، اب شہریوں کی سرویلنس جاری ہے، حکومت کی جانب سے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں،،سروس بندش سے نقصانات ملین ڈالرز میں ہےپاکستان میں ہمیں انٹرنیٹ کم ترین اسپیڈ میں مل رہا ہے ، وی پی این رجسٹریشن کے معاملے میں حکومت کی نیت خراب ہے۔ہم وی پی این پر پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں،آئندہ اجلاس میں چیئرمین پاشا کو طلب کرلیا گیا، چیئرمین قائمہ کمیٹی سید امین الحق نے کہا کہ چیئرمین پاشا کو بلائیں وہ بتائیں انٹرنیٹ سلو ہونے سے کتنا نقصان ہوا؟وی پی این کو قاعدہ قانون میں رہتے ہوئے بند نہیں ہونا چاہے،رومینہ خورشید نے کہا کہ دنیا بھر میں چیزوں کی ماننٹرنگ کی جاتی ہے۔

میں وضو میں ہوں حلف پر بات کروں گا، 3 سب میرین کیبل کٹی تھیں،چیئرمین پی ٹی اے
پی ٹی اے کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے کہا کہ میں وضو میں ہوں حلف پر بات کروں گا، 7 میں سے 3 سب میرین کیبل کٹی تھیں، 5 ماہ بعد اکتوبر میں سب میرین کیبل بحال ہوئی ہیں، اکتوبر کے مقابلے میں انٹرنیٹ سروس میں بہتری آئی ہے، کوالٹی رپورٹ آپ کے سامنے ہے، کچھ غلط ہو، میں جوابدہ ہوں، سوشل میڈیا کی سب کمپنیوں کو خطوط لکھے، دیگر کمپنیوں کو بھی خط لکھ کر پوچھا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ تو نہیں، اگر سروس کا مسئلہ ہوتا تو کمپنیوں کو خط کیوں لکھتے، حکومت نے ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا، ڈیجیٹل ہائی ویز نہیں بنائیں گے تو مسئلہ حل نہیں ہو گا، ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سست نہیں کر سکتے، آپ کو ڈیجیٹل ہائی ویز بنانے ہوں گے تب انٹرنیٹ ٹھیک ہو گا، گزشتہ 10 سال میں ایک سب میرین کیبل نہیں آئی ہے، سب میرین کیبلز لانا اور فائبر کیبلز بچھانا حکومت کا کام ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ سال انٹرنیٹ کے مسائل کا چرچا رہا ، اگر آپ انٹرنیٹ کی بات کریں تو مانتے ہیں نہ کہ ہمارے ہاں انٹرنیٹ کے مسائل ہیں ،آئندہ سال ایسی کیا چیز ہو گی کہ ہم کہہ سکیں کہ انٹرنیٹ بہتر ہو گا ،چیئرمین کمیٹی نے پی ٹی اے حکام کو ہدایت کی کہ سرگودھا کے ساتھ ساتھ کراچی کے علاقوں کا دوبارہ جائزہ لیں ،

قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس،ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل ایک بار پھر موخر کر دیا گیا، اراکین نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں اس بل پر بات کریں گے،

غلط ہے توحکومت 9 سال سے ہم سے انٹرنیٹ کیوں بند کرواتی ہے، چیئرمین پی ٹی اے

انٹرنیٹ اہم ضرورت لیکن پاکستان میں اس کی اسپیڈ کم ہے،شزہ فاطمہ

انٹرنیٹ کی بندش،سست رفتاری نے پاکستانیوں کو پریشان کر دیا

Shares: