امریکا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی کارکردگی، یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔
طبی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق، تحقیق سے معلوم ہوا کہ وہ بچے جو 9 سے 13 سال کی عمر کے دوران سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتے ہیں، اُن کی بولنے، الفاظ سمجھنے اور حافظے کی جانچ کے ٹیسٹوں میں کارکردگی کم رہتی ہے۔یہ مطالعہ امریکا کے ایک معروف تحقیقاتی ادارے نے کیا، جس میں 6 ہزار 554 بچوں نے حصہ لیا، جن کی عمریں 9 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔تحقیق کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال کے تین پیٹرن سامنے آئے — تقریباً 58 فیصد بچے وہ تھے جو سوشل میڈیا بہت کم یا بالکل استعمال نہیں کرتے تھے، 37 فیصد بچے وقت کے ساتھ اس کا استعمال بڑھاتے گئے، جبکہ 6 فیصد بچے ابتدا ہی سے زیادہ اور مسلسل استعمال کرنے والے تھے۔
نتائج سے ظاہر ہوا کہ کم سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچوں نے بولنے، مطالعے، الفاظ کے ذخیرے اور یادداشت کے ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی دکھائی، جبکہ زیادہ استعمال کرنے والے بچوں کے اسکور میں 1 سے 4 نمبروں تک کمی دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کے مسلسل استعمال سے دماغ کے وہ حصے متاثر ہوتے ہیں جو فیصلہ سازی، زبان اور یادداشت کے لیے ضروری ہیں۔
انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا کے وقت کو محدود کریں اور انہیں مطالعے، کھیلوں اور فنون جیسی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں، ساتھ ہی روزانہ اُن کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی بھی کریں
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، فتنہ الہندوستان اور ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ کا کولمبیا پر الزام، "منشیات کا عالمی رہنما” قرار دے دیا
پیرس کے لوور میوزیم میں بڑی ڈکیتی، شاہی تاج سمیت قیمتی زیورات چرالیے گئے
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، بڑا فیصلہ کل متوقع