سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما / رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) انقلابی پروگرام ہے، ٹارگیٹڈ سبسڈی کو اصل حقدار تک پہنچانے کیلئے صوبہ کے عوام کی معاشی بنیادوں پر ڈیٹا بیس کی اشد ضرورت تھی،

حکومت پنجاب کے فلاح و بہبود اور امدادی پروگرامز سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے مستحق خاندان کا سربراہ اپنی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ یوسی میں قائم رجسٹریشن سنٹر میں شناختی کارڈ اور ‘ب’ فارم کے ہمراہ دفتری اوقات میں تشریف لائیں، سماجی و اقتصادی معلومات کی بدولت لوگوں کی معاشی حیثیت اور مسائل کا تعین کیا جاسکے،

حکومت پنجاب PSER کے سروے اور تحقیق کی بنیاد پر مستقبل کے ترقیاتی اور سماجی بہبود کے پروگرام مرتب کرے گی جس سےحقیقی مستحق خاندانوں کو ان کا جائز حق امداد اور سبسڈی کی صورت میں مل سکے۔ یہ بات انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں جاری رجسٹریشن کا جائزہ لینے دوران کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کے علاؤہ تمام متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پی ایس ای آر 2024 سروے کیلئے ضلع سیالکوٹ کی 148 یونین کونسلز میں رجسٹریشن سنٹر قائم کر دیئے گئے جہاں پر یوسی سیکرٹریز نے کوائف درج کررہے ہیں جبکہ شہری از خود بھی موبائل ایپ پر خود کو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ 8 جولائی سے ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ۔

اب تک یونین کونسل میں رجسٹریشن سنٹر میں 4 ہزار 43 خاندانوں کے کوائف رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں جب کے 13724 خاندان نے براہ راست خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے اس طرح مجموعی طور پر ضلع سیالکوٹ کے 17 ہزار 767 خاندان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

Shares: