ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔صوبہ بھر کے مستحقین کا پی ایس ای آر کے تحت ایگزٹ ڈیٹا اکٹھا کرنیکا عمل جاری ہے۔رجسٹرڈ افراد حکومت پنجاب کے ہمت کارڈ،کسان کارڈ،لیپ ٹاپ،سکالرشپ پروگرام ،ٹریکٹر سکیم،مویشی کارڈ،اپنی چھت اپنا گھر سے مستفید ہوسکیں گے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیرصدارت پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری بارے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی سمیت ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی رجسٹری پروگرام کیلئے ایگزٹ ڈیٹا کا حصول ترجیح ہے،مستحقین ڈویژن بھر میں قائم مراکز اور آن لائن بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،ڈی جی خان ڈویژن کو مختلف بیجزمیں تقسیم کرکے سٹاف کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے،کمشنر ڈی جی خان نے کہا ڈویژن کےڈپٹی کمشنرز پی ایس ای آر اور ستھرا پنجاب پروگرام کے عمل کی باقاعدہ نگرانی کریں،رجسٹرڈ افراد کا ڈیٹا روزانہ براہ راست شیئر بھی کیاجائے،
معتبر اور قابل اعتماد ڈیٹا کیلئے متعین سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،شفاف انداز میں حقیقی ڈیٹا کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔