مزید دیکھیں

مقبول

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی...

ڈمپر ڈرائیور کو لوٹنے کی کوشش ناکام،ٹکر سے ایک ڈاکو ہلاک

کراچی میں ڈاکوؤں کو ڈمپر کے ڈرائیور کو لوٹنا...

خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...

سوڈان میں فوجی بغاوت،وزیراعظم نظر بند،کابینہ گرفتار

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو فوج نے گھر میں نظر بند کر دیا ہے

عرب میڈیا کے مطابق وزیر صنعت ، وزیر اطلاعت اور وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ترجمان خود مختار کونسل ، گورنر خرطوم کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ سوڈان میں مواصلات کی رسائی محدود کر دی گئی سوڈانی فوج نے خرطوم آنے والی تمام سڑکیں اور پل بلاک کر دیے ہیں عوام کی نکل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ خرطوم ائیر پورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔

گرفتار ہونے والوں میں کابینہ کے امور کے وزیر خالد عمر يوسف، وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ فیصل محمد صالح اور وزیر صنعت ابراہيم الشيخ کے علاوہ 3 سیاسی جماعتوں کے ذمے داران بھی شامل ہیں۔ یہ جماعتیں سوڈانی کانگریس پارٹی، البعث العربی پارٹی اور یونینسٹ ایسوسی ایشن ہیں

فوج نے دارالحکومت خرطوم کا انتظام سنبھال لیا ہے اور شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی ہے خرطوم کے ہوائی اڈے کو بھی بند کردیا گیا ہے، سوڈان کے جمہوریت نواز بڑے گروپوں نے اپنے کارکنوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی فوجی بغاوت کے خلاف مزاحمت کریں

سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سوڈان کی امداد خطرے میں پڑ سکتی ہے افریقہ کیلئے امریکی خصوصی نمائندے جیفری فیلٹ مین کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا کو تشویش ہے فوجی بغاوت سوڈانی آئین میں مداخلت ہوگی، فوجی بغاوت سے سوڈان کیلئے امریکی امداد خطرے میں پڑ جائے گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan