پنجاب بھر میں بڑھتی ہوئی اسموگ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز کی گئی ہے۔
باغی ٹی وی: گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باوجود اسموگ میں کمی نہ آسکی، لاہور اب بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ نگرانی کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں نے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن ،جمعہ کو اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور ہفتے کے روز مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں ہیں اسموگ کی روک تھام کیلئے ہفتے کے روز ریسٹورینٹس بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اس روز صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد ورفت بھی محدود کی جائےگی جبکہ سرکاری دفاتر میں نصف عملہ کام کرے گا لاہورمیں اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ غیر معمولی ٹریفک ہے، خلاف قانون کام کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کرکے اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔
لاہور میں نجی کالج کی طالبہ اغوا، 30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا
دوسری جانب شہر قائد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 289 تک پہنچ گیا جس کے بعد کراچی آلودگی میں پہلے نمبر پر آ گیا کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر گیا۔
کراچی میں ایئرکوالٹی انڈیکس 289 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور 278 ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ آلودگی میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور کا آلودہ ترین علاقہ یو ایس قونصلیٹ کا ہے جس کا اے کیوآئی 411 ہے،ویتنام کا شہر ہنوئی 238 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور کولکتہ آلودگی میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔