![khurram dastasgir](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/04/khurram-dastasgir.png)
وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے 132 کے وی کے سوہاوہ گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا۔
باغی ٹی وی : سوہاوہ گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے بتایا کہ اس گرڈ اسٹیشن پر 40 کروڑ روپے لاگت آئی ہے سوہاوہ گرڈ اسٹیشن کا آغاز 2016 میں ہوا لیکن بد قسمتی سے اس پر کام آگے نہ بڑھا سوہاوہ گرڈ اسٹیشن سے تحصیل گوجر خان اور تحصیل سوہاوہ کی آبادی مستفید ہو گی۔
امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے،مریم اورنگزیب
سوہاوہ میں 132 کے وی پر مشتمل گرڈ اسٹیشن کا افتتاح۔40 کروڑ کی لاگت پر مشتمل گرڈ سٹیشن سے 36 ہزار گھرانے مستفید ہوں گے۔۔پورے ملک میں ترقی دوبارہ شروع ہوئی۔علاقے کی مزید ترقی کو وسعت دینے کے لیے یہ گرڈ سٹیشن خوش آئیند ہوگا۔وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کا افتتاحی تقریب سے… pic.twitter.com/5jPAaTdCtO
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 7, 2023
خرم دستگیر نے کہا کہ ملک کو بنانے والے اب واپس آ گئے ہیں ملک کی ترقی کا دور پھر شروع ہوا ہےسوہاوہ گرڈ اسٹیشن سے علاقے میں خوش حالی آئے گی، یہاں انڈسٹریز لگیں گی سوہاوہ گرڈ اسٹیشن سے 11 فیڈرزمنسلک ہیں، ہم نے تھر سے مٹیاری تک ٹرانسمیشن لائن مکمل کی ہے، حکومت نے پاک ایران بارڈر پر بھی منصوبہ شروع کیا ہے۔
امریکا:طلبہ پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی
وفاقی وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ 2 ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان کی مٹی کوئلے سے نکل کر شامل ہو گی، بجلی ہو گی تو فیکٹریاں لگیں گی، روزگار پیدا ہو گا، ہم نے فیصل آباد میں بھی 500 اور 300 کے وی کے گرڈ اسٹیشنز بنائے ہیں ملک میں جتنی سڑکیں بنیں ان پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہریں ہیں، پاکستان کی ترقی کا مشن ہم نے اٹھایا ہے۔