قصور
بجلی کی لوڈشینگ سے سولر کی ڈیمانڈ اور قیمتوں میں اضافہ،150 سے 200 واٹ کے پینل پر فی پینل 1500 تک کا خود ساختہ اضافہ،شہری پریشان

تفصیلات کے مطابق قصور میں سخت گرمی کے باعث بار بار کی لوڈشینگ سے تنگ شہریوں نے سولر کی خریداری زیادہ کر دی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے 150 سے 200 واٹ کے سولر پینل پر خود ساختہ طور پر 1500 روپیہ کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ دیگر 12 وولٹیج اشیاء کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہے
رات کو سولر اشیاء کے ںیک اپ کیلئے بیٹری کا استعمال ضروری ہے سو بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے تاجروں نے بیٹریوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں جس سے مہنگائی و لوڈشینگ کے مارے شہری مذید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں

Shares: