ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار،شہزادخان) :کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں
تفصیل کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں یک جہتی کشمیر کی تقریبات جاری ہیں۔پانچ فروری کے دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ڈویژن کی مرکزی ریلی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،اے ڈی سی آر طیب خان ،اے ڈی سی جی صابر حسین ،اے سی آر محمد عامر جلبانی سمیت ڈویژنل و ضلعی افسران شریک تھے۔پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔شرکاء نے پاکستانی اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔پاکستان زندہ باد ،کشمیر بنے گا پاکستان جیسے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔ریلی کے اختتام پر دعا کی گئی-
ڈیرہ غازی خان میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی پل پیارے والے سے شروع ہوکر کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین،سول سوسائٹی پولیس سکول کالجز سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ لے کے رہیں گے آزادی ،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا پاکستانی عوام ہر لمحہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں مقررین کاخطاب، شیخ زاہد فاروق ،
شیخ خالد محمود اظہر،قاری جمال عبد الناصر ،الشیخ نذیر احمد مدنی،مظہررمضان اعوان اور دیگر مقررین نے ولولہ انگیز تقاریر کیں
ڈیرہ غازی خان میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ٹریفک چوک پر پُر جوش احتجاجی مظاہرہ اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے،جماعت اسلامی پاکستان کے راھنماء شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1990 سے اب تک جتنی پارٹیاں اور حکمران آئے سب نے کشمیری عوام کی امنگوں کا خون اور انکی جدوجہد کو ناقابلِ فراموش نقصان پہنچایا لیکن جماعت اسلامی نے ہمیشہ بائیس کروڑ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو زندہ کھا بلکہ اپنے جگر گوشوں کا خون بھی پیش کیا ان شاءاللہ قوم اگر جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر اسے اقتدار میں لائے گی تو کشمیر پکے پھل کیطرح پاکستان کی جھولی میں آ گرے گا،اس موقع پر امیر شہر حاجی محمد اسماعیل،این ایل ایف کے صوبائی صدر مرزا محمد عیسیٰ ،جے آئی یوتھ کے مرکزی نائب صدر شیخ سعد فاروق ،جماعت اسلامی ڈیرہ کےنائب امیر حکیم عمران روحانی، جنرل سیکرٹری حسنین فراز،مرزاعثمان خالد اور حافظ نعمان قیصرانی نے بھی اہل کشمیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اہلِ کشمیر کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،بعد ازاں شرکاء نے لیاقت بازار ،فریدی بازار،جام پور روڈ پر انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود نے ذاتی انیشیٹوز لیتے ہوئے کشمیری اور دیگر شہداء کے ساتھ یک جہتی کے خوبصورت اظہار نے خود خون کا عطیہ دیکر بلڈ بنک کا آغاز کردیا۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،دیگر افسران اور شہریوں نے کمشنر کی اپیل پر لبیک کرتے ہوئے خون کے عطیات کےلئے لائن میں لگ گئے۔کمشنر نے خون کے عطیات دینے والوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے جذبہ کو سراہا۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک روز کے دوران 200 بلڈ بیگز جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ڈی جی خان ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی خون کی عطیات جمع کئے جانے لگے
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved